DLIMS Online Learner License Hasil krne ka Tareeqa in Urdu

آن لائن ڈرائیونگ لائسنس کے لیے لرنز حاصل کرنے کا طریقہ

 

❇️گوگل پہ جا کر DLIMS لکھیں 
❇️ویب سائٹ پہ کلک کریں
❇️اپنا نام،والد کا نام،تاریخ پیدائش،پاسورڈ،ای میل سمیت دیگر کوائف درج کریں اور اپنے آپ کو رجسٹرڈ کروائیں
❇️رجسٹرڈ شدہ ای میل اور پاسورڈ سے لاگ ان کریں
❇️لاگ ان کرنے کے بعد New Learner کی درخواست پہ کلک کریں 
❇️یہاں اپنے تمام کوائف نام،ولدیت،شناختی کارڈ نمبر،فون نمبر،ایڈریس وغیرہ شناختی کارڈ کے مطابق درج کریں
❇️اپنی اپلیکیشن کے کوائف صحیح درج کر کے سبمٹ کر دیں۔


🌀لیجیے اب آپ کے لائسنس کے لیے لرنز کی درخواست جمع ہو چکی ہے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اب آتا ہے فیس جمع کروانے کا مرحلہ

فیس فقط 60 روپے ہے تو دیر نہ کیجیے  


فیس جمع کرانے کا طریقہ کار

❇️فیس جمع کرانے کے لیے رجسٹریشن شدہ جی میل چیک کریں۔ وہاں گورنمنٹ آف پنجاب کی جانب سے میل کے ذریعے چودہ ہندسوں کا کوڈ وصول ہوگا اس کاپی کر لیں۔
❇️اب فیس جمع کرانے کے لیے 
جاز کیش،ایزی پیسہ یا بینک اکاؤنٹ وغیرہ سے لاگ ان کریں۔
❇️ گورنمنٹ پے منٹ پہ کلک کریں
❇️اب ایپ سے gopb لکھ کر سرچ کریں۔
❇️گورنمنٹ پنجاب والے آئیکون پہ کلک کریں۔
❇️بذریعہ ای میل حاصل شدہ 14 ہندسوں کا کوڈ درج کر کے کنفرم کریں
❇️پے منٹ کے لیے اپنے اکاؤنٹ کا پن کوڈ لگائیں 

🌀لیجیے آپ کی فیس جمع ہو گئی ہے 


🌀دوبارہ آپ کو بذریعہ ای میل ایک میسج موصول ہوگا۔حاصل شدہ میسج سے پی ڈی ایف فارمیٹ پہ کلک کریں۔آپ کے سامنے لائسنس لرنز شو ہوگا۔ اس پہ کلک کر کے سکرین شاٹ لے لیں۔

🌀اب چالیس دن آپ پہ کوئی چلان نہیں ہوسکتا۔اگر کوئی ٹریفک پولیس کا اہلکار روکے تو اسے یہ دکھا دیں۔
40 دن کے بعد پولیس خدمت مرکز جا کر ٹیسٹ دیجیے اور لائسنس حاصل کریں۔

Comments

Popular posts from this blog

UMT Undergraduate (BS/BE) Admissions 2024

NED University Karachi MS and PhD Admissions Spring 2024

Lahore Garrison University Admissions